کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو 5 لاکھ روپے ٹیکس ادائیگی کا دعویٰ مذاق بن گیا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبائی حلقےے پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعی کیا جس میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروںنے شرکت کی۔
ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔
تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔