راولپنڈی: پاک فوج نے کسی بھی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کئے ہیں۔ شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں، مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس حوالےسے تصدیق کی جا سکتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں۔ آئی ایس پی آر نے شہریوں سے کہا ہے کہ تصدیق شدہ خبر کے لئے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔