امیر مقام نے نیب میں پیشی کیلئے مہلت مانگ لی

پشاور: نون لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے مہلت مانگ لی۔
نیب خیبرپختونخوا نے نون لیگی رہنما امیر مقام کو غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق شکایات پر طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ امیر مقام نے نیب کو درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ انتخابی مہم میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اس لئے انہیں وقت دیا جائے۔
نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں جائیدادیں جبکہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدانے کا الزام ہے۔