لاہور: ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئےلارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی۔
قانون دان اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین میں آٹھارویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون ختم ہوچکا ہے۔ ایک مردہ قانون جو اب ختم ہوچکا ہے اس کے تحت کارروائی عمل نہیں لائی جاسکتی۔ جس قانون کا وجود ہی نہیں ہے اس کے تحت کسی کے خلاف کارروائی اور سزا کیسے ہوسکتی ہے۔ نیب کے قانون کا وجود ختم ہونے کی وجہ سے نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کو اس قانون کے تحت دی جانے والی سزا پر عمل درآمد روکا جائے۔
اے کے ڈوگر کی جانب سے ابتدائی دلائل سننے کے بعد جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔