سپریم کورٹ نے شیخ وقاص اکرم کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شیخ وقاص اکرم کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ میں شیخ وقاص اکرم کے مخالف درخواست محمد عمران کی جانب سے دائر گئی تھی جس میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر شیخ وقاص کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے محمد عمران کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی میں کوئی غلط بیانی نہیں ہے۔ ان کی بی اے کی سند کے خلاف ایچ ای سی کا لیٹر ہائی کورٹ نے معطل کیا ہے۔ وقاص اکرم کی تعلیمی سند جعلی ہونے کا کوئی عدالتی ڈکلریشن نہیں۔