ٹوبہ ٹیک سنگھ: ایشیا کی طویل القامت پاکستانی خاتون زینب بی بی علالت کے باعث 47 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
زینب بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ رجانہ کی رہائشی تھیں اورانہیں طویل عرصے سے گردوں ، شوگراورجوڑوں کا عارضہ لاحق تھا جس کے باعث وہ شدید علالت کی حالت میں گزشتہ ایک ماہ سے الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیرعلاج تھیں۔
حکومت کی جانب سے توجہ نہ ملنے کے باعث بیماری کے باوجود زینب بی بی پکوڑے بیچ کرگزارا کرتی رہی تھیں۔
علاج کے لئے گزشتہ سال سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 20 لاکھ کا امدادی چیک زینب بی بی کو بھجوایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ زینب بی بی کو2003 میں دنیا کی سب سے لمبی خاتون ہونے کا اعزازحاصل ہوا تھا۔