سابق پولیس انسپکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہبازشریف جعلی ریکارڈ بنا کر لوگوں کی جگہ ہتھیا لیتے ہیں، میاں صاحب میرے ماموں سے باغ بچا نام کا رقبہ خریدناچاہتے تھے، جب میرے ماموں پردباؤڈالا گیا تو وہ فیملی سمیت بیرون ملک چلے گئے۔
عابد باکسرنے الزام کیا کہ شہبازشریف کے کہنے پرمجھے معطل اور پھرگرفتارکرلیا گیا ، حمزہ شہبازکے کہنے پرفواد حسن فواد نے مجھے نظربند کیا تھا ، مجھے طاہرپرنس قتل کیس سمیت دیگرجھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا
عابد باکسرکا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ، مجھے کہا گیا آپ نمازپڑھ کراللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں۔
عابد باکسر نے کہا کہ اس دوران ملک میں ایمرجنسی لگ گئی ، میاں صاحب گرفتارہوئے تو میں بچ گیا ، عدالت نے میری نظر بندی کے حکم کو کالعدم قراردیا تو میں رہا ہوا۔
عابد باکسرکا کہنا ہے کہ شہبازشریف لوگوں کے جعلی ریکارڈ بنوا کران کی جگہوں پر قبضہ کرتا ہے۔ مجھے بھی کئی دفعہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ نے عابد باکسر کو27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے سابق پولیس افسر کو رواں سال 19 فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔