جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ڈیمزکی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ

کراس چیک جمع کرادیا،عطیہ کرنے کی پرچی والداور والدہ مرحوم کے نام سے بنانے کی ہدایت

               
July 19, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہےاورکراس چیک بھیج دیا ہے۔

کراس چیک کے ساتھ اپنے خط میں جسٹس شوکت عزیز صدیق نے درخواست کی ہے کہ اس فنڈ عطیہ کرنے کی پرچی ان کے والد قاضی عزیز الرحمان اوران کی والدہ محترمہ ام کلثوم مرحوم کے نام سے بنائی جائے ۔