پشاور:ہائیکورٹ نے نیب کو بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کیس کی مزید تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ 5 ستمبر کو پیش کرنے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اسرار الحق کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں لکھا گیاہے کہ تعمیراتی کام کا ٹھیکہ وسرے صوبے میں بلیک لسٹ قرار دی گئی فرم دیا گیا جس سے نہ صرف منصوبے کی لاگت 49.3 بلین سے بڑھ کر 67.9 بلین روپے تک پہنچ گئی بلکہ دیگر منصوبوں کے فنڈز بھی پشاور بس سروس منصوبے میں لگائے گئے ہیں۔
فیصلےکے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ منصوبہ 24 جون 2018 کو مکمل جانا تھا لیکن مکمل نہیں کیا جاسکا۔
بی آر ٹی کیس میں محفوظ شدہ تفصیلی فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جاری کیا۔