چنیوٹ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے مشنور کا ساتھ دینے والوں کیساتھ اتحاد ہوسکتاہے،انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے پارلیمان جانا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ پارٹی امیدوار ساتھ پارلیمان جائیں۔
چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتےچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورعوام کا رشتہ ختم کرنے کے لیے سازشیں کی گئیں اور اسی سازش کے تحت بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا،عوام پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھی کامیاب کریں کیوں کہ اکیلے جا کر پارلیمان میں کیا کروں گا؟۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی اداروں اور نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، جو پیپلزپارٹی کے پاکستان بچانے کے منشور پر ساتھ دے سکتے ہیں ان سے اتحاد ہوسکتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی نظریاتی اور وفاقی پارٹی ہے جو پنجاب میں نظریاتی بحران کو ختم کرے گی جب کہ ہم نے پارلیمنٹ میں جاکر آئین اور نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی تنقید کے جواب میں اُن کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت صرف جمہوریت کو بچانے کے لیے بنایا گیا تھا اور جس وقت ہم میثاق جمہوریت بنا رہے تھے تو اس وقت شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔