الیکشن نتائج کی بروقت ترسیل کے نظام کےاستعمال کا پہلا تجربہ ناکام

اسلام آباد:عام انتخابات میں نتائج کی بروقت ترسیل کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) کے استعمال کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔

ریزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا تجربہ 16 جولائی کو کیا گیا جوناکامی سے دوچار ہوا جس کے نتیجے میں نتائج کی بروقت فراہمی پرکئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تجرباتی استعمال میں ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پہلے تجربے میں آرٹی ایس سے نتائج بھیجنے میں کافی تاخیرہوئی ۔ الیکشن کمیشن آرٹی ایس کا دوسرا تجرباتی استعمال21 جولائی کو صبح 10 سے دن 4 بجے تک کرے گا۔ اس حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔