جن لیڈروں کےپیسے ملک سےباہرہوں وہ کبھی پاکستان کیلئےنہیں لڑسکتے،عمران خان

لاہور: سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ ایک ماہ میں ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہےاور قوم کو مقروض کرنے کی کسی کو تکلیف نہیں کیوں کہ ان کے پیسے تو باہر پڑے ہیں۔
لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کے لیڈروں کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کے لیے نہیں لڑ سکتے۔
انہوں نے کہاکہ ادھر زرداری کی دولت اور جائیداد باہر ہیں تو یہاں نوازشریف نے بھی دولت باہر بھیجی ہےاور نواز شریف کے باہر بیٹھے بچے ارب پتی بن گئےاوراب وہ کہتےہیں کہ وہ پاکستان کے شہری ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ڈالر 128 روپے تک ہو گیا ہےاورڈالر کی قیمت بڑھنے سے بینک میں رکھی عوام کی دولت کم ہو جاتی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے ٹیکس کم کیے تو امریکا میں سرمایہ کاری بڑھ گئی اس طرح ہم بھی جب ٹیکس کم کریں گے تو سرمایہ کاری بڑھے گی اور ملک ترقی کرے گااورہم جو بھی پالیسی بنائیں گے تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گے۔