نیب نےآغاسراج درانی اور وسیم اختر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردی

کراچی :غیر قانونی بھرتیوں اور خرد برد کے الزامات پر نیب نے میئر کراچی وسیم اختر اورآغا سراج درانی سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب )نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور میئر کراچی وسیم اختراورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغاز سراج درانی کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
میئر کراچی وسیم اخترپر 36ار ب روپے کے فنڈ ز میں خورد بر دکرنے کا الزام ہے جبکہ پیپلز پارٹی کےرہنما آغاز سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے،ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے فنڈز میں خورد برد اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے ۔
نیب نےخلاف ضابطہ بھرتیوں کے الزام پر ایس ایس پی فرید جان سرہندی کے خلاف بھی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ۔