کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے کنو نیئر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ہما رے کا رکنان کو پرانی، بے نام اور جھو ٹی ایف آئی آرز میں نامزد کر کے گر فتار کیا جا رہا ہے،اور 70برس سے سر کا ری گھر وں میں رہنے والے مکینو ں کو صرف کر اچی میں بے گھر کیا جا رہا ہے تا کہ وہ حق رائے دہی استعمال نہ کر سکیں۔
ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہناتھاکہ سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعےہمارے ووٹرز کو انتخا بی عمل اور مہم چلا نے سے روکا جا رہا ہے، انہوں نے کہاکہ مخصوص چہیتی جما عتو ں کی کھلی سرپر ستی کی جا رہی ہے ،اِنہیں ایم کیو ایم کے دفاتر پر حملوں اور ایم کیو ایم کا انتخا بی نشان پٹنگ پھاڑنے کی کھلی چھو ٹ ہے۔
اس مو قع پر سینئر ڈپٹی کنو نیئر عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی انتخا بی مہم کو سبو تاژ کرنے کے لیے انتظا میہ کھل کر سامنے آگئی ہے ،میر پو ر خا ص اور حید ر آبا د میں جلسوں کی اجا زت دینے کے با وجو د سیکورٹی کو بہا نہ بنا نا کر ہمیں جلسہ کر نے سے روکا جا رہا ہے۔