سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی ،پیر پگارا

سکھر :جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے کہا کہ آصف زرداری کو محترمہ بے نظیر بھٹواور مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا پتہ ہے اور انہوں نے قوم سے غداری کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے بھٹو خاندان کے کسی بھی فرد کوانتخابات میں ٹکٹ نہ دے کربھٹو خاندان سے بدلہ لیاہے ۔
سکھر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکنشل اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کا کہناتھاکہ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا ہے اور صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 10سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔