فاٹاکو خیبر پختون کے مختلف ڈویژنز میں بانٹ دیا گیا

 

پشاور:قبائلی علاقوں کو خیبر پختون میں ضم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد فاٹا کے اضلاع خیبر پختون کے مختلف ڈویژنز کا حصہ بن گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کو پشاور ڈویژن میں ضم کردیا گیا ہے جبکہ باجو ڑ ایجنسی ملاکنڈ ڈویژن کا حصہ ہوگی ۔اور کزئی اور کرم ایجنسیوں کو کوہاٹ ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے ۔ شمالی وزیرستان کا ضلع بنوں ڈویژن میں شامل جبکہ جنوبی وزیر ستان کو ڈی آئی خان کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ قبائلیوں اور پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں کے پر زوراسرار پر فاٹا کو خیبر پختون میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا ۔