مصر میں 400ہزار سال پرانا برتن بنانے کا کارخانہ دریافت

 

قاہرہ :ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں 400ہزار سال پرانا برتن بنانے کا کارخانہ دریافت کیاہے ۔یہ کارخانہ مصر کے جنوبی صوبے آس وان میں دریافت ہوا۔

 

غیرملکی میڈیاکے مطابق مصری سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ برتن بنانے کا یہ قدیم ترین کارخانہ ایک پرانی بادشاہت میں2494قبل مسیح قائم کیاگیا تھا۔یہ بادشاہت اس وقت قائم تھی جب مصر میں اہرام تعمیر کئے جارہے تھے ۔کارخانے کے اندر سے ماہرین آثار قدیمہ کو برتن بنانے کے قدیم آلات بھی ملے ہیں۔

مصری عہدیدار کے مطابق یہ ایک عظیم اور نایاب دریافت ہے جس سے قدیم مصریوں کے رہن سہن اور ان کے استعمال میں لائے جانیوالے برتنوں پر روشنی پڑتی ہے ۔یہ دریافت اس مہینے کے آغاز میں ہوئی ہے جس نے عالمی میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیاہے ۔