عام انتخابات،سیاسی جماعتوں کا ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد

لاہور: عام انتخابات میں صرف 5 روز باقی رہ گئے ہیں جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، ایم ایم اے کی جانب سے آج مختلف شہروں میں جلسے کئے جائیں گے۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج سوات اور فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملتان اور بہاولپور میں عوامی طاقت دکھائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کراچی پہنچے گیں جس کے بعد ایئر پورٹ، اسٹار گیٹ اور گلستان سوسائٹی میں کارکنان سے خطاب کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد کے علاقے پکا قلعہ میں عوام کو ووٹ کے لئے قائل کرے گی۔ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان ٹانک اور لکی مروت میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔