کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف

               
July 20, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیر ائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والےمسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن برآمد کرلی ۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق سعودی عرب جانے والے دو مسافروں جان محمد سے ایک کلو238 گرام جبکہ مسافرمسعود احمد سے 2 کلو پانچ سو گرام آئس ہیروئن سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق دونوں مسافروں نے آئس ہیروئن لکڑی کے رندے اورگیس برنرمیں چھپائی ہوئی تھی، مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ جبکہ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے، دونوں مسافروں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔