اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 22 جولائی کو مزار قائد پر جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کیے گئے ہیں، سندھ کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے ہیں جب کہ سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تھرپارکر میں 87 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، لوٹ مار سے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں، 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاوٴں گا۔