کسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، شرجیل میمن

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طورپرپسند کرتے ہیں، اگرالیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی۔