روپے کی بے قدری جاری،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

روپے کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ دکھنے میں آیا اور ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129 روپے 70پیسے سے 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا۔