الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے انتخابی عملے کی تفصیل جاری کر دیں۔ملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار فوجی جوان تعینات ہوں گے جبکہ ملک بھر میں 4 لاکھ 49 ہزار 465 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نےپولنگ اسٹیشنز کےاندر2 فوجی جوان اورباہربھی 2جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ملک بھرمیں 85 ہزار307 پریزائڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے، 5لاکھ10ہزار356اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران،2لاکھ55ہزار178پولنگ افسران ڈیوٹی دیںگے۔
ملک بھرمیں131ڈی آراو مقرر کئے گئے ہیں،قومی اسمبلی کیلئے272 آراوزاور600اےآراوزہونگے۔
صوبائی اسمبلیوں کےلیے577 ریٹرننگ افسران اور1140اےآراوزتعینات کردیے گئے جبکہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 720 ہے۔