کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے اضافے سے 128 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔
آج دن بھر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 128 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔
جبکہ گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے تک پہنچا جو کاروبار کےاختتام پر 127 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 129 روپے 30 پیسے اورفروخت 129 روپے 70 پیسےرہی ۔
علاوہ ازیں روپے کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ دکھنے میں آیا اور ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129 روپے 70پیسے سے 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا۔