لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن پران کے خلاف کالعدم تنظیموں سے اتحاد کا الزام عائد کرتےہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کالعدم تنظيموں سے اتحاد کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ اس طرح سے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہيں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ انتخابی ریلی کے دوران ملک میں مثبت سیاست کی امید پیدا ہوئی ہے،عوام نے ہمارا کراچی سےلیکر پشاورتک والہانہ استقبال کیا ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی کا وعدہ نبھانا ان کا مشن ہے اور وہ اس مشن کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن جیتیں یا ہاریں، پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔