نادرا کا اہم فیصلہ:درخواست گزاروں کے شناختی کارڈ الیکشن سےپہلے جاری کیے جائیں گے

اسلام آباد:انتخابات کی آمد آمد ہے،نادرا نے کارڈ سے محروم لوگوں کی پریشانی ختم کردی ۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16جولائی سے پہلے دی گئی تمام درخواستوں پر شناختی کارڈالیکشن سے پہلے دیے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ16 جولائی سےنادراتمام درخواست گزاروں سےان کےپرانے کارڈ ضبط نہیں کررہاجبکہ زائدالمعیاد شناختی کارڈ بھی ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق تمام شناختی کارڈ بشمول نارمل کیٹیگری ہنگامی بنیادوں پر پرنٹ کئے جائیںاور پرنٹنگ کا عمل 24گھنٹے جاری رکھاجائے گااور تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔

حکام کے مطابق تمام نادرا سینٹرزہفتہ و اتوارسمیت رات 9بجےتک کارڈکی ترسیل کیلئے کھلے رکھے جائیں گےجو 25 جولائی کو دن 2بجے تک نادرا دفاتر سے وصول کئے جاسکتے ہیں۔