مری میں شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر پتھراؤ،نوجوان زخمی
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پتھراؤ سے محفوظ رہے،مشتعل افراد نے چورآیا چور آیا ‘ کے نعرے لگائے
وزیراعظم کو کورونا بڑھنے اور معشیت کے تباہ ہونے پرفخر ہے۔فائل فوٹو
مری: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کردیا تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شاہد خاقان عباسی کا قافلہ کارنر میٹنگ کے لئے رُکا تو چند نوجوانوں نے پتھراؤ کردیا اور ’چورآیا چور آیا ‘ کے نعرے لگائے۔ اس دوران شاہد خاقان عباسی کو پولیس اورپارٹی کارکنان باحفاظت لے گئے۔
پتھراؤ کے باعث قافلے میں شامل ایک نوجوان زخمی ہوا جس کی شناخت بشارت عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔