ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ،خالد مقبول صدیقی
ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، کچھ کو رہا کردیا ،کچھ لاپتا ہیں،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان
July 20, 2018 · قومی
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ،جبکہ ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیاہے۔
میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو میر پور خاص، سکھر اور حیدر آباد میں بھی جلسوں کی اجازت نہیں مل رہی ہےجبکہ کراچی میں بھی اب تک جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
خالد مقبول صدیقی نے دہائی دی اور کہا کہ ریاست بتادے کہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں پھر اپنا لائحہ عمل بنالیں گے ۔