ملتان کے ہوٹل میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی

ملتان کے ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے،

               
July 20, 2018 · اہم خبریں, قومی

ملتان : چار روز قبل ملتان کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے تھے تاہم دھماکے کے متاثرہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔