غذر کی سیلابی صورت حال سے گلگت کو خطرہ لاحق

 

گلگت :غذر میں گلیشیر پگھلنے سے بننے والا سیلابی ریلہ متعدد علاقوں کوملیامٹ کرتا ہوا گلگت کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت شہر ی آبادی کے بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کاخدشہ ہے ۔نشیبی آبادیوں کو محفو ظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق غذر کی سیلابی صورت حال سے گلگت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔بد صوات میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والا سیلابی ریلا غذر کو ملیا میٹ کرتا ہوا گلگت کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے دیگر آبادیوں اور اہم عمارات سمیت وزیر اعلیٰ ہاؤس ، قانون ساز اسمبلی اور سول سیکریٹریٹ بھی زد میں آسکتی ہیں ۔ حکام کی جانب سے نشیبی آبادیوں کی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔سیلابی ریلے کا آج صبح 4سے 5بجے کے دوران شہرسے گزرنے کا امکان ہے ۔جبکہ بدصوات جھیل سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گئی ہے جس سے کئی مکانات بہہ گئے ۔ ہاسیس میں سیلابی ریلہ رابطہ پل بھی بہا لے گیا ہے ۔