اسلام آباد:اسلام آباد میں اسد عمر کی کارنر میٹنگ میں نا معلو م افراد نے فائرنگ کردی ، اسد عمر اور کارکن محفوظ رہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،جس سے کارکنوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے کارکن اور اسد عمر محفوظ رہے ۔واقعہ کے بعد تحریک انصاف کے کارکن رپورٹ درج کرانے پولیس ا سٹیشن پہنچ گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خوف وہراس پھیلانے کی کوشش ہے لیکن ہم ایسے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے اور خوف وہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔