بگوٹا: کولمبیا میں ایک انتہائی منفرد نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں گوشت خور پودے عوام کے سامنے پیش کیے گئے۔
دارالحکومت بگوٹا میں ہونے والی اس نمائش میں 52اقسام کے 500 پودے رکھے گئے جو اپنی خوشبو، نوکیلے دانتوں اورزبان سے حشرات کو اپنا شکار بناتے ہیں ۔
اس نمائش میں رکھے جانے والے منفرد پودے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے،مذکورہ نمائش 23جولائی تک جاری رہے گی۔