برطانوی شہری نے اڑنے والا لباس تیار کرلیا

 

لندن:ہالی ووڈ فلم آئرن مین سے متاثر برطانوی شہری نے حقیقی زندگی میں اڑنے والا لباس تیار کرلیا ہے، جسے پہن کر 32 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی اڑا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رچرڈ براؤنی نامی برطانوی شہری نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم آئرن مین سے متاثر ہوکر حقیقی زندگی میں ایسا انوکھا لباس تیار کرلیا ہے، جسے پہن کر آئرن مین کی طرح ہوا میں اڑا جاسکتا ہے۔برطانوی انوکھے لباس کے موجد رچرڈ براؤنی نے اپنا تیار کردہ جیٹ سوٹ پہن کر جھیل کے اوپر فضا میں 10 فٹ تک اڑن بھرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے، جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آئرن مین کے جیٹ سوٹ میں دونوں بازوں پر 4 گیس ٹربائنز لگائی ہیں اور ہر ٹربائنز آٹھ سو ہارس پاور قوت کی حامل ہے۔مذکورہ جیٹ سوٹ کا وزن 26 کلوہے اور جس میں برقی اور تھری ڈی اشیابھی نصب کی گئی ہیں، جیٹ سوٹ پیٹرول اور ڈیزل کے ذریعے 32 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھر سکتا ہے، جس کا عملی مظاہرہ بھی رچرڈ پیش کرچکے ہیں۔

جیٹ سوٹ کے موجد رچرڈ براؤنی نے مذکورہ لباس پہن کر 6 سے 10 فٹ اونچائی پر 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرکے کامیاب ٹیسٹ کیا۔مذکورہ جیٹ سوٹ کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ متعین کی گئی ہے، جو بہت جلد مارکیٹ میں میسر ہوگی۔