اسلام آباد : حساس اداروں نے انتخابات میں دہشتگردی کے خطرات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن پیش کردی، جس میں دہشت گردی کے لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کےدوران چاروں صوبوں میں دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں ، الیکشن کے دوران دہشت گرد انتخابی عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
حساس اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندجماعتیں الیکشن کونقصان پہنچاسکتی ہیں جبکہ پنجاب میں مذہبی انتہاپسندپچیس جولائی کوصورتحال خراب کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایم کیو ایم لندن کے لوگ انتخابی عمل کو نقصان پہنچا سکتےہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں مختلف دہشت گرد تنظیمیں حملے کرسکتی ہیں اور پی ٹی ایم کے لوگ سابق فاٹا میں انتخابی عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریزاورآئی جیزکوسیکیورٹی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔