افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کاتعاون اہم ہے،امریکی کمانڈر

واشنگٹن: امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نےکہاکہ افغانستان میں پائیدارسیاسی حل کے مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کاتعاون انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

فلوریڈامیں سینٹرل کمان کے ہیڈکوارٹرزمیں بریفنگ دیتے ہوئے جنرل جوزف ووٹل کاکہناتھاکہ افغان فورسزلڑرہی ہیں اور جانی نقصان بھی ہورہاہے جبکہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی صلاحیت اورکارکردگی میں بہتری آرہی ہے، تاہم انھیں طالبان اورداعش کے شدت پسندوں کامقابلہ کرنے کیلئے مزیدوقت درکارہے۔

پاکستان سے ڈومور کے مطالبے پرمبنی امریکی انتظامیہ کے موقف کااعادہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم اس اہم کردار کو نبھانے میں مدد کیلئے پاکستان کے ساتھ قریبی طورپرمل کرکام کررہے ہیں جس کا عندیہ انھوں نے دیااوراب وقت آگیاہے کہ وہ آگے بڑھیں۔