پولیس اورفوجی اہلکارپریزائڈنگ افسرکی ہدایات پرعمل کریں گے،سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد:سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ساڑھے تین لاکھ فوجی جوان اور ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات کیے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےسیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کاکہنا تھا کہ انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے تعینات کیےگئےپولیس اہلکار اور فوجی جوان ایک کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کام کریں گے ان تمام کا کام پولنگ کا شروع کروانا اور ختم کروانا ہوگاجبکہ پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ افسر انچارج ہو گا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اور فوج کے اہلکار ان کو رپورٹ کریں گے اور انہی کی ہدایت پر عمل کریں گے ۔بابر یعقوب کاکہناتھاکہ پولنگ اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں25 جولائی کو سب فنکشنل ہوں گے،چیک کیا جائے گا پوسٹل بیلٹ کی ترسیل درست اورگنتی قانون کے مطابق ہوئی ہے،الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ کا سرپرائز آڈٹ کرےگا،پوسٹل بیلٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے خاص طریقہ وضع کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نےپولنگ اسٹیشنز کےسروے کرائے ہیں ،ووٹر ووٹ ڈالنے ضرور آئیں ہم نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔