پانی کی تقسیم کامسئلہ حساس ہے،مشاورت سےحل نکالناہوگا،بلاول بھٹو

تھرپارکر:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ بہت حساس ہےپانی کی تقسیم پر مشاورت سے حل نکالنا ہے،بلاول بھٹو نے کہاکہ کہتے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کریں گے،ہم ان کی سیاست ختم کردیں گے، بینظیر پروگرام ختم نہیں ہونے دیں گے،بینظیر بھٹو کا نامکمل مشن مکمل کرنے نکلا ہوں، مجھے آپ کی مدد اور ساتھ کی ضرورت ہوگی، 25 جولائی کو تیر کو جتوانا ہے۔ تھر پارکر میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ جیالے لاشوں اور مشرف سے نہیں ڈرے وہ دھمکی سے بھی نہیں ڈریں گے۔