سڑکوں پر یو ٹرن کے نشان کی جگہ عمران خان کی تصویر لگا دینی چاہیے،شہباز

سرگودہ:صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ جھوٹے خان ،الزام خان اور بہتان خان روز ایک بات کرتا ہے اور پھر یو ٹرن لے لیتا ہے اس کی وجہ سے پاکستان کی سڑکوں پر جہاں جہاں یو ٹرن کا نشان ہے اسے ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دینی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پشاور میٹرو کا بیڑا غرق کردیا ،پشاور میں میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا ،پورا پشاور کھنڈر بن چکا ہے ،کیا پشاور کی طرح پنجاب کو برباد ہوتا دیکھ سکتے ہو؟۔
سرگودہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کےہمراہ پاکستان پہنچے اور اس موقع پر انہیں بیمار والدہ سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ،نواز شریف نے پورے پاکستان میں موٹر ویز کے جال بچھائے اورایٹمی دھماکے کے پاکستان کو عظیم قوت بنا یا اسے گرفتار کیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو باہر لانا ہے ۔