کراچی: اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر کی قیمت 130 روپے 70 پیسے ہوکر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطاابق گزشتہ کئی دنوں سے جاری روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اورہفتے کو70 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈالرکی قیمت 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچی ہے۔

کرنسی ڈیلرزکے مطابق ڈالرکی قیمت میں پہلے50 پیسے اورپھر مزید 20 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر130 روپے70 پیسے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ چند روزقبل بھی انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی تھی اورڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128روپے26 پیسے اورپھر129 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم یہ سلسلہ 130 روپے سے بڑھ کراب 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچا ہے۔