اطلاعات کے مطابق پشاور کے ںواحی علاقے کارخانوں چیک پرپولیس اہلکاروں اورخاصہ دارفورس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ خاصہ دار فورس اورپولیس اہلکاروں میں پہلے ہاتھا پائی ہوئی اوربات فائرنگ تک جا پہنچی ، فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اوربازارمیں بھگڈرمچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چوری شدہ گاڑی کی برآمدگی کے لئے پولیس شاکس گئی اورانتظامیہ کو بھی اطلاع کی گئی تاہم خاصہ دار فورس نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی دونوں جانب سے بھاری نفری پہنچ گئی اور اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد جمرود ہیڈ کوارٹرمیں انتظامیہ اورپولیس کے درمیان مذاکرات ہوئے اورمعاملہ کرایا گیا۔