اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 25 جولائی کو پنجاب بھرمیں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تیزبارش کی پیشگوئی کے بعد محکمہ بلدیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے بلدیاتی عملے کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ بلدیات نے ضلعی و مقامی سطح کے بلدیاتی اداروں کو 25 جولائی کے لئے عملے کو متحرک رکھنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے حوالے سے تمام ترانتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرانتظامات مکمل کرنے کے ذمہ دارہوں گے۔