راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کی خدمت حاصل کیں ہیں تاکہ آزادانہ، منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہو۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے معاونت طلب کی ہے۔
اس کے علاوہ پاک فوج نے عوام کو اپنی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے اشتہار جاری کیا ہے اور پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف طریقے سے استعمال کریں اور اس راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ سے متعلق ہیلپ لائن 1135پر رابطہ کریں ۔
ECP has requisitioned Pak Armed Forces under Article 220&245 of Constitution to assist them in free, fair & transparent conduct of Elections2018. Shall undertake this mandated duty enabling people of Pakistan to freely exercise their democratic right in safe & secure environment. pic.twitter.com/nC2MMKSKRG
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 21, 2018
اس سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو تمام اختیارات حاصل ہیں، تمام ادارے ہم سے تعاون کررہے ہیں اور ہماری ہدایات کے مطابق کام کررہے ہیں جبکہ فوج نے سیکورٹی کے لیے اپنے اہلکار فراہم کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہاتھاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے تحت کام کررہا ہے اور انتخابی عمل بھی آئین پاکستان کے تحت کروایا جا رہا ہے، اس لئے کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہیئں۔