عمران خان جلسوں میں خالی کرسیاں دیکھ کرحواس باختہ ہوچکے ہیں،مصطفیٰ نواز

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ بلاول بھٹوکی مقبولیت سے عمران خان بوکھلاہٹ کاشکارہیں، عمران خان اپنے جلسوں میں خالی کرسیاں دیکھ کرحواس باختہ ہوچکے ہیں ۔
مصطفی نواز کھوکھر نے عمران خان کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپائرکی انگلی پرچلنے والے کومیثاق جمہوریت سمجھ نہیں آئے گا، عمران خان اقتدارکی ہوس میں جمہوریت کوقربان کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھاکہ بلاول کہتا ہے نیا سوشل کنٹریکٹ ہونا چاہیے، دس سال پہلے میثاق جمہوریت کیا گیا تھا، میثاق جمہوریت کا پہلا تحفہ ڈالر 130 روپے ہے، بلاول کے باپ کے سارے پیسے باہر پڑے ہیں، یہ امیر اور قوم مقروض ہوگئی ہے۔