راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکے اڈیالہ جیل جانےکے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آیاگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے فیض احمد فیض کا قطع لکھا ہے۔
خیال رہے کہ اس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کو کیا گیا تھا اور اسی روز مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہور واپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔#VoteKoIzzatDo #ووٹ_کو_عزت_دو— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2018