مانسہرہ:متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تمام دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں جن قوتوں نے ملک کو ستر سالوں میں امن نہیں دیا ، ان ناکام لوگوں کو مزید حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،عوام اپنے ووٹ سے سیاسی بساط تبدیل کر سکتے ہیں.
انہوں نے کہاکہ 25 جولائی ملک میں اسلامی قوتوں کی فتح کا دن ہوگا۔
مانسہرہ میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جماعتوں کی شناخت ان کا منشور اور کردار ہوتاہے ،قیام پاکستان سے اب تک دین بے زار قوتیں ملکی اقتدار پر قابض ہیں،ہم نے نظریاتی لحاظ سے قوم کی ترجمانی کی،قوم کے لیے آزمائش ہے کہ ملکی اختیار کن ہاتھوں میں دیناہے؟۔انہوں نے کہاکہ آج تمام بڑی دینی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے متحدہ مجلس عمل کو کامیاب کریں،اب دینی قوتوں کا راستہ روکنے کی کسی میں قوت نہیں ، 25 جولائی ملک میں اسلامی قوتوں کی فتح کا دن ہوگا۔