سانگھڑ: سانگھڑ اور سیہون میں 2 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش الیکشن کمیشن نے ناکام بنادی۔
اطلاعات کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش پرسیکریٹری الیکشن کمیشن نےچیف سیکریٹری سندھ سے فوری طور پر رابطہ کرتے ہوئے اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے متعلق آگاہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نےفوری طور پر اے آر اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئےدونوںاسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیاہے۔