لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم 25جولائی کو ان اوچھے ہتھکنڈوں کا ناکام بنائیں گے ، لیگی امیدواروں کے مقدمات میں تیزی دکھائی دی جا رہی ہے ۔
شہباز شریف نے حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے ،نواز شریف ،مریم نواز کو بھی الیکشن سے قبل سزا سنائی گئی ہے تا کہ وہ الیکشن نہ لڑ سکے ،الیکشن سے پہلے آدھی رات کو عجلت میں فیصلہ سنانا ساری کہانی بیان کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔