راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ حنیف عباسی منشیات فروخت کر رہا تھا اور پکڑا گیا، یہ لوگ دولت کی خاطر منشیاتا سمگلنگ میں بھی ملوث رہتے ہیں، ایفی ڈرین کوٹہ کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا ہے، وہ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے اس حال کو پہنچے ہیں۔