جدہ : جدہ میں شہید برہان وانی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیاں، تحریک کشمیرکا ایندھن اور نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں جن کی بدولت مقبوضہ کشمیر کی تحریک بھارتی مظالم کے باوجود زندہ ہے،
جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے جدہ میں منعقدہ شہید برہان وانی، شہدائے جموں اور یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے تقریب کی صدارت سردار اشفاق نے کی جبکہ نظامت سیکریٹری سردار وقاص عنایت اللہ نے کی ۔مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کو ایک دن کشمیریوں کی تحریک کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے ۔تقریب سے عبداللطیف عباسی، ایم اشفاق، اقبال یوسف، وقاص عنایت اللہ، راجہ زرین خان، چودھری خورشید متیال، قاری ارشاد الحق اور راجہ زرین نے بھی خطاب کیا۔