پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج کراچی کا رخ کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی آج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں کردیے گئے ہیں۔پنڈال میں ہزاروں کرسیاں،بینرز اور پارٹی قیادت کے پورٹریٹ لگا دیئے گئے ہیں اورجلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مزار قائد سے متصل گراؤنڈ باغ جناح میں منعقدہ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا وقت شام 6 بجے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 20 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپیل کی تھی کہ سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سے نکلیں، مزار قائد پہنچیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، مزار قائد پراس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کوبتاؤں گا